راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کرتا رہا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جارحیت پلاننگ کے تحت کی جا رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سے زیادہ بھارت میں انتہاءپسندی ہے ۔جبکہ بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے جبکہ بھارت کو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر منع کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کرتا تھا لیکن ہم بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت کو اس مداخلت کا نقصان ہو گا اس لیے اسے ایسی کاروائیوں سے باز رہنا چاہیئے
بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے : عاصم سلیم باجوہ
ejz/

Post a Comment