GuidePedia

0
ejz/

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیپاٹائٹس کا مرض انتہائی خطرناک ہے اور اس کے مختلف وائرس A,B,C الگ الگ خطرات کے حامل ہیں تاہم ہیپاٹائٹس سی کا وائرس اس لحاظ سے زیادہ خطرناک ہے کہ یہ متاثرہ شخص کے جگر کو اندر ہی اندر ختم کرتا رہتا ہے اور مریض کے آخری سٹیج پر پہنچنے سے پہلے اس کے اثرات بھی نظر نہیں آتے اور جب تک اس وائرس کا علم ہوتا ہے تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے تاہم ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اس مرض پر 148جادوئی147 اثر کرنے والی دوائی 148Sovaldi147 کی پاکستان میں درآمد شروع ہو گئی ہے لیکن بری خبر یہ ہے کہ یہ دوائی انتہائی مہنگی ہے اور صرف 28 گولیوں کی قیمت 55,000 روپے ہے۔ 
پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس دوائی کی رجسٹریشن کے بعد اس کی قیمت مقرر کی اور پاکستان کی صرف ایک میڈیسن کمپنی 148فیروز سنز147 کو اس کی مارکیٹنگ اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس دوائی کی قیمت بہت زیادہ ہے اور یہ غریبوں کی دسترس سے باہر ہے۔ اس کمپنی نے صرف ایک گولی کی قیمت 1,940 روپے مقرر کی ہے اور 28 گولیوں پر مشتمل پیکٹ کو 55,000 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے صرف ایک کمپنی کو اس دوائی کی درآمد اور فروخت کی اجازت دینا ہی اس کی قیمت زیادہ ہونے کا سبب ہے کیونکہ اگر دوسری کمپنیوں کو اس کی فروخت کی اجازت دے دی جائے تو مارکیٹ میں مقابلے کا رجحان ہو گا جس کے باعث قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔ 
واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے تقریباً70 لاکھ مریض ایسے ہیں جنہیں اس دوائی کی اشد ضرورت ہے ۔اس دوائی میں مریض کے صحت یاب ہونے کے امکانات 80 فیصدتک ہیں جبکہ اس کے سائیڈ ایفیکٹ نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 280,000 ہیپاٹائٹس کے نئے کیسز سامنے آتے ہیں اور اگر اس بیماری کے سدباب کیلئے کچھ نہ کیا گیا تو اس شرح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے پہلے رائج طریقہ کار کے مطابق مریض کو ٹیکوں کا کورس کرایا جاتا تھا تاہم اس طریقہ کار کے ذریعے بیماری کو شکست دینے کی شرح محض 45 فیصد ہے جبکہ ٹیکوں کے کورس کے دوران مریض کا رنگ سیاہ ہوجاتا ہے اور اس کے بال گرنے کے ساتھ اس کا وزن بھی تیزی سے کم ہوتا ہے اور وہ چلتا پھرتا ڈھانچہ معلوم ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے اس طریقہ علاج کو دنیا بھر کے ممالک میں ختم کر کے اس کی جگہ \"Sovaldi\" گولیوں کا استعمال شروع کیا جا رہا ہے۔



Post a Comment

 
Top