GuidePedia

0
ejz/

شکاگو (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے ایک انتہائی جدید مگر متنازع سروس کا آغاز کردیا ہے جو لاتعداد تصاویر میں سے کسی بھی 
 صارف کی تصویر کو پہچان کر اس کے ساتھ صارف کا نام اور دیگر معلومات شامل کرسکے گی۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے
Deep Face
نامی یہ جدید فیچر کسی صارف کی آن لائن تصویر کو دیکھتے ہی پہچان لے گا اور پھر اس کے ساتھ صارف کا نام اور دیگر معلومات بھی از خود شامل کردے گا۔ جب بھی فیس بک آپ کی تصاویر کو کہیں بھی دیکھے گی تو فوری انہیں پہچان سکے گی چاہے یہ کسی بھی ویب سائٹ یا ویب پیج پر 
ہوں۔اب تک کے تجربات میں یہ ٹیکنالوجی تقریباً 98 فیصد درستگی کے ساتھ صارفین کو پہچاننے میں کامیاب رہی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی
face.com
              نے تیار کی تھی مگر اب یہ
 facebook
کی ملکیت بن چکی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ایک سادہ تصویر سے تھری ماڈل بناتی ہے اور پھر انٹرنیٹ پر موجود لاکھوں کروڑوں تصاویر کے ساتھ اس کے تقابل کے بعد پہچان لیتی ہے کہ یہ تصویر کس شخص کی ہے۔

Post a Comment

 
Top