GuidePedia

0
ejz/

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور کامیڈی رئیلیٹی شو میں بکی جانے والی گالیوں پر مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنے ہی دوستوں کی خوب خبر لی ہے اور انہیں عوام کے سامنے بدزبانی کرنے پر خوب سنائی ہیں۔ اخبار 148ممبئی مرر147 کے مطابق عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں کرن جوہر اور ارجن کپور نے بتایا کہ سارا معاملہ کیسے پیش آیا اور انہوں نے کیا زبان استعمال کی۔
عامر کہتے ہیں کہ ساری تفصیلات جان کر وہ سخت مایوس اور رنجیدہ ہوئے اور انہوں نے کرن اور ارجن کے ساتھ گہرا اظہار ناراضی کیا۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ انہیں یہ باتیں بالکل پسند نہیں آئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ 25 گالیاں دے کر یہ توقع نہیں کر سکتے کہ لوگ آپ کو پسند کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کوئی نوعمر لڑکے نہیں ہیں کہ گالیاں سن کر متاثر ہوں گے اور اپنے دوستوں کو اپنی زبان شائستہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔


Post a Comment

 
Top