GuidePedia

0
ejz/


سرینگر : کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی حریت کانفرنس نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے دی جانے والی عیدملن تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرینگر سے شائع ہونے والے اخبار رائزنگ کشمیر کے مطابق حریت رہنما نے یہ فیصلہ روس میں پاکستان اور ہندوستان وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کشمیر کا ذکر نہ ہونے کی وجہ کیا ہے۔
حریت کانفرنس (گیلانی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'حریت کانفرنس نے پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں عید ملن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔بیان کے مطابق یہ فیصلہ روس میں نواز شریف اور نریندرمودی کی ملاقات میں کشمیر کا ذکر شامل نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ہائی کمیشن نے تمام کشمیری رہنماؤں کو رمضان المبارک کے اختتام پر 21 جولائی کو عید ملن کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔


Post a Comment

 
Top