GuidePedia

0
ejz/

گوگل کی حیرت انگیز پیشکش، کسی بھی عام ٹی وی کو مکمل کمپیوٹر بنالیں


گوگل کی حیرت انگیز پیشکش، کسی بھی عام ٹی وی کو مکمل کمپیوٹر بنالیں



سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) گوگل نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی تاریخ میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر متعارف کروادیا ہے جو اس قدر چھوٹا ہے کہ مٹھی میں بند ہوسکتا ہے اور عام ٹی وی کو بھی کمپیوٹر میں بدل سکتا ہے۔
یہ ننھا کمپیوٹر یو ایس بی ڈرائیو کی شکل میں تیار کیا گیا ہے اور اسے کسی بھی ٹی وی سیٹ کے ساتھ لگانے سے آپ کا ٹی وی کمپیوٹر میں بدل جائے گا۔ اس میں بلیوٹوتھ کے ذریعے ماﺅس اور کی بورڈ سے منسلک ہونے کی صلاحیت بھی ہے اور یہ گوگل کا کروم آپریٹنگ سسٹم استعمال کرے گا۔ گوگل نے اسے Chromebit کا نام دیا ہے۔
اس میں HDMI پورٹ فراہم کی گئی ہے جبکہ یو ایس بی 2.0 پورٹ بھی موجود ہے۔ اس کا پروسیسر Rockchip 3288 SoC ہے جبکہ ریم 2GB ہے۔ ننھے کمپیوٹر میں 16GB eMMC میموری کے علاوہ وائی فائی 802.11، بلیوٹوتھ 4.0، سمارٹ ریڈی کنٹرولر اور ARM Mali 760 کواڈ کور GPU بھی موجود ہے۔ آپ اس کمپیوٹر کو اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں اور بوقت ضرورت کسی بھی جگہ ٹی وی یا دیگر ڈسپلے سکرین کے ساتھ لگا کر مکمل کمپیوٹر کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کی قیمت 100 ڈالر (تقریباً 10ہزار پاکستانی روپے) ہے۔
 گوگل نے ننھے کمپیوٹر کے ساتھ ہی کروم بک لیپ ٹاپ بھی متعارف کروادیا ہے۔ 10 انچ سکرین والے اس لیپ ٹاپ کی قیمت 149 ڈالر (تقریباً 15ہزار روپے پاکستانی روپے) ہے۔ کروم بک لیپ ٹاپ کو Hisense کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ Walmart.com پر فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔ کروم بٹ کمپیوٹر کو Haier کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ Amazon.com پر فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

Post a Comment

 
Top