GuidePedia

0
ejz/


سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) آج کل کے جدید کمپیوٹرز پر آوازوں اور تصاویر سمیت ہر قسم کا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے لیکن ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایسے روبوٹ تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے کہ جن پر انسانی شخصیت کو ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکے گا اور موت کے بعد بھی شخصیت کو سافٹ ویئر کی شکل میں محفوظ رکھا جاسکے گا۔
گوگل نے اس سسٹم کی تیاری کے لئے قانونی حقوق حاصل کرلئے ہیں جس میں انسانی شخصیت کو اسی طرح سے ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکے گاجیسا کہ ہم کسی ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرتے ہیں۔ گوگل ایک عمومی پرسنیلٹی کا ڈیٹا تیار کرے گا اور اس میں صارفین اپنی مرضی سے تبدیلیاں کرکے اسے اپنی شخصیت کے مطابق بناسکیں گے۔
روبوٹ شخصیت کو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے گا اور صارفین اپنی شخصیت کو بھی کسی روبوٹ میں محفوظ کرسکیں گے۔ یہ روبوٹ صارف کی شخصیت کا عکس ہوگا اور اسی کی طرح سوچنے، عمل کرنے اور زندگی گزارنے کے اوصاف رکھتا ہوگا، یعنی سادہ الفاظ میں اسے انسان کی ہوبہو نقل کہا جاسکتا ہے جس کا سافٹ ویئر انسانی دماغ کی نقل ہوگا جبکہ ہارڈویئر انسانی جسم کی نقل ہوگا۔ گوگل ایٹلس روبوٹ کے نام سے پہلے ہی اس ٹیکنالوجی پر کام شروع کرچکا ہے جبکہ نیا روبوٹ اس کی جدید شکل ہو

Post a Comment

 
Top