GuidePedia

0
ejz/

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور سوشل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے وائس کال فیچر بالآخر تمام اینڈرائڈ صارفین کیلئے مہیا کر دیا ہے اور اب اسے حاصل کرنے کیلئے کسی ”انوائٹ یا کال“ کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ 
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے نئے ورژن 2.12.19 میں نیا فیچر مہیا کر دیا گیا ہے اور اب صارفین اس ورژن کو ڈاﺅن لوڈ کر کے وائس کالز کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اس ورژن کو انسٹال کرنے کے بعد ”چیٹس اور کنٹیکٹس“ کے ٹیب کے ساتھ ایک نیا ”کال“ ٹیب بھی شامل ہے جس میں وائس کالز کی تمام تر تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔ واٹس ایپ کا کالنگ فیچر انتہائی شاندار ہے اور اس کے ذریعے بغیر کسی مسئلے کے بات چیت ہو سکتی ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے والے صارفین نے اس کی کوالٹی سے متعلق انتہائی مثبت رائے دی ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل کالنگ فیچر مخصوص صارفین کو فراہم کیا گیا تھا اور کسی بھی نئے صارف کو یہ فیچر استعمال کرنے کیلئے کسی ایسے شخص کی جانب سے کال موصول ہونا ضروری تھا جس کے پاس یہ فیچر پہلے سے ہی ایکٹیویٹ ہو چکا ہو تاہم اب ایسا نہیں ہے اور واٹس کے تمام صارفین اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

Post a Comment

 
Top