GuidePedia

0
ejz/

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اگر آپ موٹاپے سے پریشان ہیں اور ڈائٹنگ اور ورزش کے لئے خود کو تیار نہیں پاتے تو فزیو تھیراپسٹ سیمی مارگو کا ایجاد کردہ طریقہ ضرور استعمال کریں جو محض ایک دھاگے کی مدد سے موٹاپے کا خاتمہ کرتا ہے۔


مارگو کہتی ہیں کہ ان کا طریقہ نہایت سادہ، آسان اور کارگر ہے۔ اس کے لئے پہلے تو اپنے پیٹ کے عضلات پر دباﺅ ڈال کر اسے اندر کی طرف کھینچیں اور پھر اسے تقریباً 50 فیصد ڈھیلا چھوڑتے ہوئے اس پر مضبوط دھاگا باندھ دیں۔ مارگو کہتی ہیں کہ پیٹ پر بندھا ہوا دھاگا نہ صرف عضلات کو متحرک کردیتا ہے بلکہ قدرتی طور پر دماغ میں یہ احساس موجود رہتا ہے کہ پیٹ کے عضلات کو اندر کی طرف کھینچ کر رکھا جائے۔ وہ کہتی ہیں کہ آپ بہترین نتائج کے لئے سارا دن دھاگا باندھ کر رکھیں، چند دنوں میں ہی نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

Post a Comment

 
Top