GuidePedia

0
ejz/

برلن(نیوزڈیسک)آپ نے ہالی ووڈ کی فلموں میں اکثر دیکھا ہوگا کہ بغیر ڈرائیور کے گاڑی چلتی ہے لیکن اب مرسیڈیز نے اس خوا ب کو حقیقت کا رنگ دے دیا ہے۔جرمن کمپنی مرسیڈیز نے ایک ایسی گاڑی F015بنائی ہے جو بغیر ڈرائیور کے نہ صرف چلائی جائی سکتی ہے بلکہ یہ خود ہی لوگوں کو بیٹھا کر انہیں منزل مقصود پر لے جا سکتی ہے اور انہیں واپس بھی لاسکتی ہے۔
یہ اگست 2013ءمیں شروع ہوا جب مرسیڈیز نے اپنی ایک خودکار گاڑی Sکلاس 62میل تک بغیر کسی ڈرائیور کے جرمنی کی سڑکوں پر بھگائی۔اس سفر کے دوران 155ٹریفک سگنل،18راﺅنڈ اباوٹس(گول چکر)اور24بار ایسا ہوا جب گاڑی کو بھاری ٹریفک میں سے گزرنا پڑا۔اب اس خودکار گاڑی کے نظام میں بہت زیادہ بہتری لائی گئی ہے۔
مرسیڈیز کے مالک ڈیٹر زیٹشے کا کہنا ہے کہ یہ خودکار گاڑی ہمارے معاشر ے میں بہت جلد ایک انقلابی تبدیلی لائے گی۔کمپنی نے اس میں ایسا ایپ بھی رکھا ہے جس میں مالک گاڑی کو کال کرکے کہے گا کہ اسے فلاں جگہ سے لے لیا جائے اور گاڑی خود ہی اس جگہ پہنچ جائے گی۔اس گاڑی کی فرنٹ سیٹیں 180درجے پر ہوسکتی ہیں جس کی وجہ سے مسافر اس میں سیدھا لیٹ جاتا ہے اور خودکار نظام کے ذریعے یہ گاڑی خود ہی منزل مقصود پر پہنچ جائے گی۔اس گاڑی میں بہت سے بٹن نہیں لگائے گئے ہیں بلکہ صرف آنکھوں کی شناخت اور ہاتھوں کے کنٹرول سے اشیاءچلائی جا سکیں گی۔گاڑی میں ایسے سنسرز لگائے گئے ہیں جن کی وجہ سے گاڑی کو اپنے چاروں اطراف ہر چیز کا علم ہوتا ہے اور وہ ہر عمل انتہائی احتیاط سے کرتی ہے۔اس کے بہترین خودکار ڈرائیور کے نظام کی وجہ سے حادثے کا احتمال صفر ہے جس کی وجہ سے اس کی سواری انتہائی محفوظ تصور کی جارہی ہے۔

Post a Comment

 
Top