GuidePedia

0
ejz/

مندرجہ بالا گراف دیکھنے کے بعد آپ یہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ وائس اور ویڈیو کالز کیلئے استعمال ہونے والی دنیا کی مشہور ترین ایپلی کیشن سکائپ دوسری ایپلی کیشنز کی نسبت 2.7 گنا زیادہ ڈیٹا استعمال کرتی ہے۔ اسی طرح واٹس ایپ( جس نے حال ہی میں وائس کالنگ فیچر متعارف کرایا ہے) بھی دوسری ایپلی کیشنز کی نسبت 2.3 تین گنا زیادہ ڈیٹا استعمال کرتی ہے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ دور میں انٹرنیٹ کے ذریعے مفت کال کی سہولت فراہم کرنے والی ایپلی کیشنز کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا ہے اور زیادہ تر لوگ بیرون ممالک میں موجود دوست احباب اور رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کیلئے انہی ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں 3G اور 4G کی آمد کے بعد تو ان ایپلی کیشنز کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہو گیا تاہم اس کے استعمال میں سب سے بڑا مسئلہ ڈیٹا کا ختم ہو جانا ہے۔
موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین یہ تو جانتے ہی ہوں گے کہ 3G اور 4G کے پیکیجز کے تحت مختصر ڈیٹا استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جس کے ختم ہونے پر دوبارہ سے پیکیج لینا پڑتا ہے۔ سب سے زیادہ ڈیٹا کا استعمال آن لائن ویڈیوز دیکھنے پر ہوتا ہے تاہم ویڈیو کالز اور وائس کالز کیلئے بھی کافی زیادہ ڈیٹا کی ضرورت پڑتی ہے اور بہت سے لوگ اس بات کا دھیان نہیں رکھ پاتے کہ کون سی ایپلی کیشن کم سے کم ڈیٹا استعمال کرتی ہے۔
اینڈرائڈ سمارٹ فونز کی ایپلی کیشنز کو ٹیسٹ کرنے والی ایک ویب سائٹ نے 10 مشہور ترین وائس اور ویڈیو کالز ایپلی کیشن پر ٹیسٹ کرنے کے بعد سب سے زیادہ ڈیٹا استعمال کرنے والی اور کم سے کم ڈیٹا استعمال کرنے والی ایپلی کیشنز کا پتہ لگا لیا ہے۔ اس ٹیسٹ کے دوران 10 مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے 1,1 منٹ کی کال کی گئی جس دوران دونوں جانب سے 30,30 سیکنڈز کیلئے بات کی گئی۔ اس ٹیسٹ سے حاصل ہونے والے نتائج انتہائی حیران کن ہیں جن کے مطابق مشہور ترین ایپلی کیشنز سب سے زیادہ ڈیٹا استعمال کرتی ہیں۔ 
اگر آپ بھی اس پریشانی سے دوچار ہیں تو مندرجہ ذیل گراف کو دیکھ کر یہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اگلی بار وائس کال کرنے کیلئے کس ایپلی کیشن کا استعمال کرنا ہے تاکہ آپ کے انٹرنیٹ پیکیج کا کم سے کم ڈیٹا استعمال ہو۔
مندرجہ بالا  گراف دیکھنے کے بعد آپ یہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ وائس اور ویڈیو کالز کیلئے استعمال ہونے والی دنیا کی مشہور ترین ایپلی کیشن سکائپ دوسری ایپلی کیشنز کی نسبت 2.7 گنا زیادہ ڈیٹا استعمال کرتی ہے۔ اسی طرح واٹس ایپ( جس نے حال ہی میں وائس کالنگ فیچر متعارف کرایا ہے) بھی دوسری ایپلی کیشنز کی نسبت 2.3 تین گنا زیادہ ڈیٹا استعمال کرتی ہے

Post a Comment

Top