GuidePedia

0
ejz/

نیویارک(نیوزڈیسک)دانتوں میں کوئی چیز پھنس جائے تو اسے نکالنے کے لئے کبھی تیلی کا استعمال کرتے ہیں توکبھی دھاگے کے ساتھ دانت کو صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن امریکہ کے ایک ماہر دندان ڈاکٹر کارلوس میولینر کا کہنا ہے کہ ہم آج تک غلط طریقے سے دانت صاف کرتے آئے ہیں صحیح طریقے سے دانت صاف کرنے کا طریقہ ایک ویڈیو میں بتایا ہے۔


ان کا کہنا ہے دانتوں کو برش کرنا ایک اچھی بات ہے لیکن اس سے بھی دانتوں کے درمیان پھنسے کھانے کے ذرات نہیں نکل پاتے اور بیکٹیریا پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔کچھ لوگ پلاسٹک کے دھاگے کو دانت صاف کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن وہ اس عمل کو بھی غلط طریقے سے کرتے ہیں جس سے دانت صاف نہیں ہوتے۔ڈاکٹر کارلوس کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے دھاگے کو اپنی انگلیوں کے درمیان اس طرح رکھیں کہ آپ بآسانی دھاگے کو اپنے دانتوں کے درمیان اوپر نیچے حرکت دے سکیں۔اوپر کے دانت صاف کرتے ہوئے ایک ہاتھ کو اوپر سے نیچے کی طرف حرکت دیں اور دوسرے کو ساکت رکھیں،اسی طرح یہ عمل نیچے کے دانتوں کے درمیان جگہ کو صاف کرنے کےلئے دہرائیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس طرح آپ کے دانتوں کے درمیان صفائی بہتر طریقے سے ہو سکے گی۔زیر نظر ویڈیو میں آپ دانتوں کی صفائی کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں۔

Post a Comment

 
Top