GuidePedia

0
ejz/



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ اپنے کچن سے کوسوں دور ہوں اور اچانک یاد آئے کہ گھر آنے والے مہمانوں کی خاطرتواضع کیلئے کچھ گوشت تیار کرنا ہے اور کیا ہی اچھا ہو اگر آپ اپنے سمارٹ فون کو استعمال کرتے ہوئے یہ سب کچھ کر لیں۔ مشہور ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے سمارٹ فونز کی دنیا میں تہلکہ مچانے کے بعد اب دنیا کا پہلا ”سمارٹ چاقو“ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جسے Galaxy BLADE Edge کا نام دیا گیا ہے۔ 
گلیکسی S6 اور S6Edge کو متعارف کرانے کے بعد سام سنگ نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں واقعی کچھ مختلف کر دکھانے اور حریف کمپنیوں کی نیندیں اڑانے کا تہیہ کر لیا ہے۔ بلیڈ ایج محض ایک ہائی اینڈ سمارٹ فون ہی نہیں ہے بلکہ یہ حیران کن حد تک بڑا چاقو (ٹوکا) بھی ہے جو مارکیٹ میں پہلے سے موجود چاقوﺅں کی نسبت 50فیصد زیادہ تیزی سے چیزوں کو کاٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


Post a Comment

 
Top