GuidePedia

0
ejz/



بوسٹن (نیوز ڈیسک) ورزش کے انسانی صحت کے لئے فوائد سے ہم سب واقف ہیں لیکن امریکی سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں نومولود بچوں کو ہارٹ اٹیک کے خدشے سے بچانے میں بھی اس کا اہم ترین کردار دریافت کرلیا ہے۔
واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدان پروفیسر پیٹرک جے کا کہنا ہے کہ ہر ہزار میں سے 9 بچے پیدائشی طور پر ہارٹ اٹیک کے خطرے کے ساتھ دنیا میں آتے ہیں اور انہیں زندگی کے ابتدائی سالوں میں ہی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ماں کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بچوں میں یہ خدشہ بھی بڑھتا جاتا ہے لیکن دوران حمل باقاعدگی سے ورزش کرنے والی خواتین کے بچوں میں یہ خدشہ واضح طور پر کم پایا جاتا ہے۔ تجربات سے معلوم کیا گیا ہے کہ ورزش کرنے والی حاملہ خواتین کے بچوں میں ہارٹ اٹیک کا خدشہ ورزش نہ کرنے والی خواتین کے بچوں کی نسبت تقریباً نصف رہ جاتا ہے۔
پروفیسر پیٹرک کا کہنا ہے کہ ورزش کی عادت کو زندگی کا حصہ بنانا مفید ترین ہے لیکن اگر صرف دوران حمل ہی ورزش کر لی جائے تو بچے کے ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہنے کے امکانات دوگنا بڑھ جاتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مناسب ورزش کے متعلق معالج سے مشورہ ضرور لینا چاہیے۔

Post a Comment

 
Top