GuidePedia

0
ejz/


برلن (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کو خلا سے کبھی کبھار ایسے سگنلز موصول ہوتے رہتے ہیں کہ جن پر خلائی مخلوق کی طرف سے بھیجے جانے والے اشاروں کا گمان کیا جاتا ہے اور جرمنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ملنے والے سگنلز نے ایک دفعہ پھر یہ سوال کھڑا کردیا ہے کہ کیا کوئی خلائی مخلوق ہمارے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
جرمنی کے انسٹی ٹیوٹ فار ڈیٹا انیلسیز کے ماہر فلکیات مائیکل ہپکے اور یونیورسٹی آف ہوائی کے جان لرنڈ نے فاسٹ ریڈیو برسٹس (FRB) نامی سگنلز دریافت کئے ہیں جو خلا میں اربوں نوری سال کی دوری سے موصول ہورہے ہیں اور ان میں ایک خاص قسم کا تعدد پایا جاتا ہے۔ یہ سگنلز محض چند ملی سیکنڈ کے لئے ظاہر ہوتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک عدد 187.5 کا اضعاف ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے ہر سگنل دوسرے کے ساتھ ریاضیاتی مطابقت رکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ کسی ذہین مخلوق کی طرف سے بھیجے جارہے ہیں۔ ابھی ان سگنلز کی حقیقت واضح نہیں ہے اور عین ممکن ہے کہ یہ ماضی کی طرح کسی جلتے ہوئے ستارے، کسی سفید بونے ستارے یا کسی نیوٹران ستارے کے سگنلز ہوں۔



Post a Comment

 
Top