GuidePedia

0
ejz/


سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سام سنگ کے گلیکسی S6 ایج سمارٹ فون کی خمیدہ سکرین کے بارے میں صارفین اکثر متفکر نظر آتے ہیں کہ یہ گرنے کی صورت میں کرچیوں میں تو تقسیم نہیں ہو جائے گی۔ اسی پریشانی کا ازالہ کرنے کیلئے ایک یوٹیوب صارف نے اسے تین دفعہ بے دردی سے گرا کر ثابت کر دیا ہے کہ یہ خدشہ بے بنیاد ہے اور خمیدہ سکرین بالکل محفوظ ہے۔یوٹیوب پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے اپنے S6ایج فون کو تین دفعہ زمین پر پھینکا لیکن نہ صرف اس کی سکرین محفوظ رہی بلکہ یہ درست طور پر کام بھی کرتا رہا۔
 اگرچہ ویڈیو میں فون کو جس سطح پر گرایا گیا ہے وہ غالباً پختہ فرش نہیں ہے لیکن اس کے باوجود فون کی مضبوطی متاثر کن نظر آتی ہے۔ سام سنگ نئے گلیکسیS6 اور S6 ایج کی فروخت کا آغاز 10 اپریل سے کر رہی ہے اور ان کی کم از کم قیمت تقریباً 90 ہزار روپے متوقع ہے





Post a Comment

 
Top