GuidePedia

0
ejz/


نیویارک (نیوز ڈیسک) گوگل نے اینڈرائڈ صارفین کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس کی Gmail ایپ کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس کے بعد صارف کے ایک ہی ای میل اکاﺅنٹ میں اس کے دیگر اکاﺅنٹس کی ای میلز بھی دستیاب ہوں گی۔
گوگل کے سافٹ وئیر انجینئر ریجس ڈی کیمپس نے بتایا کہ اب صارفین کو اپنے مختلف ای میل اکاﺅنٹ کھولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ نئی ایپ میں یاہو اور مائیکرو سافٹ آﺅٹ لک سمیت اس کے تمام دیگر اکاﺅنٹس کی ای میلز بھی دستیاب ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”متحدہ ان باکس“ میں صارف کے تمام ای میل سروسز کے ان باکس اکٹھے کر دیئے گئے ہیں۔ گوگل ملٹی پل اکاﺅنٹس کی سروس ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے پہلے ہی فراہم کر چکا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ موبائل فون صارفین کیلئے اس کی فراہمی بہت بڑا قدم ہے۔ اینڈرائڈ صارفین میں بھی نئی سروس کے بارے میں خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




Post a Comment

 
Top