GuidePedia

0
ejz/




ڈبلن (نیوز ڈیسک) گرم موسم میں جسمانی بدبو کی سب سے بڑی وجہ پسینہ قرار پاتی ہے اور جیسے جیسے پسینہ آتا ہے پرفیوم کے اثرات بھی غائب ہونا شروع ہوجاتے ہیں مگر ایک حالیہ دریافت کے بعد یہ معاملہ الٹ ہونے والا ہے۔
کوئینز یونیورسٹی بیلفاسٹ کے سائنسدانوں نے آئیونک لکوئڈز نامی کیمیکل دریافت کیا ہے جو مائعات کے ساتھ ملنے پر متحرک ہوتا ہے اور ہر قسم کی ناگوار بو کو جذب کرلیتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سے تیار کئے گئے پرفیوم میں یہ خوبی ہوگی کہ جیسے جیسے پسینہ بڑھتا جائے گا اس کی خوشبو کم ہونے کی بجائے بڑھتی چلی جائے گی۔ یہ نہ صرف عام پرفیوم سے زیادہ خوشبودار ہوگا بلکہ پسینے میں اضافے کے ساتھ اس کی خوشبو میں اضافہ ایک ایسی شاندار خوبی ہے جو اسے موسم گرما کے لئے بہترین آپشن بنادے گی۔ رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کے سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ منفرد پرفیوم کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ رواں موسم گرما میں یہ صارفین کو دستیاب ہوجائے گا۔

Post a Comment

 
Top