GuidePedia

0
ejz/

برمنگھم (نیوز ڈیسک) انسان ہمیشہ سے لمبی اور صحتمند زندگی کا راز جاننے کا خواہاں رہا ہے لیکن د لچسپ بات یہ ہے کہ ایک برطانوی اخبار نے پہلی دفعہ یہ راز دنیا میں طویل ترین عمر والے افراد سے ہی پوچھ لیا کیونکہ اس ضمن میں ان طویل العمر افراد سے بہتر راہنمائی کون دے سکتا ہے۔ اخبار ”میٹرو“ کے مطابق ان افراد کے راز یہ ہیں:
صنف مخالف سے پرہیز:
سکاٹ لینڈ کی معمر ترن خاتون جیسی گالن 109 سال کی ہوچکی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے تمام عمر شادی نہیں کیا اور ہمیشہ مردوں سے دور رہی ہیں اور یہی ان کی لمبی عمر کا راز ہے۔ ویسے وہ باقاعدگی سے ورزش کرتی رہی ہیں اور روزانہ دلیے کا پیالہ بھی کھاتی رہی ہیں۔
بھرپور نیند:
دنیا کی معمر ترین شخصیت جاپان کی مساﺅ اوکاوا ہیں جن کی عمر 117 سال ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ بھرپور نیند طویل زندگی کا راز ہے۔ وہ باقاعدگی سے 8 گھنٹے روزانہ سوتی رہی ہیں۔
شراب سے پرہیز:
ساکاری موموٹی کی عمر 112 سال ہے اور ان کا پختہ یقین ہے کہ شراب انسان کو تباہ کردیتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے تمام عمر شراب سے پرہیز کیا ہے اور یہی ان کی طویل عمر کا راز ہے۔
خوش اخلاقی:
امریکا کے گیرٹروڈ ویور کی عمر 116 سال ہے اور ان کے نزدیک سب سے مسکرا اور اچھے انداز سے بولنا طویل عمر کا راز ہے۔
انڈے:
انڈوے وہ خوراک ہے کہ جس پر اکثر طویل العمر لوگوں کا اتفاق پایا گیا ہے کہ یہ صحتمند جوانی اور بڑھاپے کے علاوہ طول عمر کا راز بھی ہیں۔ انہیں طویل العمر لوگوں میں تاریک ایما مورانو ہیں جنہیں یورپ کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ بچپن سے ہی روزانہ کم از کم تین انڈے کھاتی رہی ہیں اور ان کے نزدیک انڈے ہی ان کی صحت اور طویل عمر کا اصل راز ہیں۔

Post a Comment

 
Top