GuidePedia

0
ejz/

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں کئے گئے ایک حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 50 فیصد سے زائد لوگ اپنے شریک حیات کے موٹاپے کو کم کرنے کے لئے چوری چھپے کچھ ایسے طریقے استعمال کرتے ہیں کہ جن کی عموماً شریک حیات کو کبھی بھی خبر نہیں ہوتی اور ان طریقوں کے خاصے مثبت نتائج بھی دیکھنے میں آئے۔
 سروے میں شامل تقریباً 50 فیصد لوگوں کا خیال تھا کہ ان کے شریک حیات واقعی موٹے ہیں اور انہیں وزن میں فوری کمی کی ضرورت ہے۔خفیہ طریقے عام طور پر خواتین اپنے مردوں کو دبلا کرنے کے لئے استعمال کرتی پائی گئی ہیں اور ان میں سے کچھ اہم طریقے یہ ہیں:
٭ 50 فیصد سے زائد خواتین نے بتایا کہ وہ جب اپنے خاوند کے لئے دفتر لے جانے کے لئے کھانا تیار کرتی ہیں تو جان بوجھ کر اس میں سبزیوں اور کم چکنائی والی غذاﺅں کو ڈالتی ہیں تاکہ خاوند کا وزن کم ہوسکے۔
٭ میٹھی چیزوں کو شریک حیات کی نظروں سے چھپا کر رکھنا بھی ایک اہم گُر ہے تاکہ نہ ان پر نظر پڑے اور نہ شریک حیات کا دل للچائے۔
٭ اکثر خواتین نے بتایا کہ چونکہ کھانے کی ذمہ داری ان کے پاس ہوتی ہے تو وہ کھانا تیار کرتے وقت کم گھی کا استعمال کرتی ہیں اور اکثر سادہ غذائیں تیار کرنے پر زور رکھتی ہیں۔
٭ تقریباً 30 فیصد خواتین نے بتایا کہ وہ اپنے خاوند کو مکمل چکنائی والے دودھ میں چکنائی سے پاک دودھ ملا کر دے دیتی ہیں تاکہ وزن میں اضافے کا خدشہ کم ہوجائے۔
٭ 54 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ شریک حیات کو واک کے لئے جانے یا دیگر جسمانی سرگرمیوں کے لئے مائل کرتے ہیں۔
٭ تقریباً 15فیصد کا کہنا تھا کہ وہ چھٹی کے وقت شرک حیات کو دفتر سے پک کرنے سے انکار کردیتے ہیں تاکہ ان کے لئے کچھ چہل قدمی کرنا لازمی ہوجائے۔
٭ مشروبات خریدتے وقت جان بوجھ کر کم حراروں والے مشروبات خریدنا بھی شریک حیات کا وزن کم کرنے کے لئے ایک موثر طریقہ قرار دیا گیا۔
٭ کچھ مردوں نے گھر میں صفائی کرنے والی ملازمہ کی چھٹی کروانے کی بھی یہ وجہ بتائی کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شریک حیات صفائی کرے تاکہ اس کی جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میں شریک حیات کا ہی بھلا ہے۔
٭ 27 فیصد مردوں کا کہنا تھا کہ وہ اکثر میز پر یا کسی اور نمایاں جگہ پر فیشن ماڈلز اور اداکاراﺅں کی تصویروں سے بھرپور میگزین کھلے چھوڑ دیتے ہیں تاکہ انہیں دیکھ کر ان کی شریک حیات میں بھی سمارٹ بننے کا جذبہ پیدا ہو۔


Post a Comment

 
Top