GuidePedia

0
ejz/

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی موسیقار عدنان سمیع خان لوگوں کو فٹ اور صحت مند رہنے کیلئے مشورے دیں گے۔عدنان سمیع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہاکہ وہ آئندہ بدھ سے ہر بدھ کو فٹ رہنے کیلئے معلومات اور عقدے بتائیں گے تاکہ لوگ ان کی طرح مشوروں پر عمل کر کے اپنا وزن کم کر سکیں۔
 یاد رہے کہ عدنان سمیع کا وزن 200 کلوگرام تک چلا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے پرستاروں کو مخاطب کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ اب سے ہر بدھ کو وہ فٹ رہنے کیلئے کچھ ٹپس شیئر کیا کریں گے۔ کیا آپ سب تیار ہیں؟ ایک اور پیغام میں انہوں نے اپنے فینز سے فٹ رہنے کی کوئی ایک خاص وجہ شیئر کرنے کو کہا ہے۔ فیس بک پر بھی عدنان سمیع نے کچھ ان ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میرے موٹاپے کے چرچے کافی عرصہ تک لوگوں کی زبانوں پر رہے لیکن اب وزن کم کرلینے کے بعد میں چاہتا ہوں کہ اپنے فینز سے بھی کچھ ٹپس شیئر کروں۔“



Post a Comment

 
Top