GuidePedia

0
ejz/

کراچی(نیوزڈیسک)پیٹ میں گیس ہوجائے تو بہت مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں لیکن اگر آپ کو ایسے غذاﺅں کا پتہ لگ جائے جن سے پیٹ میں گیس ہوتی ہے تو امید ہے کہ آپ ایسے کھانوں سے اجتناب کریں گے۔آئیے آپ کو چند ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
سبز یوں
کچھ سبزیاں ایسی ہیں کہ جن کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو پیٹ میں گیس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،ان سبزیوں سیربین،براکلی اور گوبھی شامل ہیں۔ان میں چینی کی ایک خاص قسم raffinose پایا جاتا ہے جو ہضم ہونے میں دیر لگاتا ہے اور پیٹ میں موجود بیکٹیریا کے ساتھ مل کر گیس بناتی ہیں ۔ان سبزیوں کا استعمال کم کریںتا کہ پیٹ میں گیس ہونے کے امکانات کم رہیں۔
دالیں اور لوبیا
دیکھنے میں انتہائی چھوٹی نظر آنے والی یہ غذائیں پیٹ کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ گو کہ ان میں پروٹین کی بھاری مقدار ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی ایسی شوگر اور فائبر ہوتا ہے جس سے پیٹ میں گیس بن جاتی ہے۔اگر دالیں اور لوبیا چاول کے ساتھ کھایا جائے تو پھر گیس بننے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
ڈیری مصنوعات
کچھ لوگوں کے جسم میں یہ رجحان ہوتا ہے کہ انہیں ڈیری مصنوعات اچھی طرح ہضم نہیں ہوتیں اور وہ مسائل کا شکار رہتے ہیں اور ان کے پیٹ میں گیس پیدا ہوجاتی ہے۔اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہے تو پھر دودھ، مکھن، پنیر اور دہی کا استعمال کم کریں۔ان اشیاءمیں ایک مادہ لیکٹوز پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم میں موجود خامرے(انزائمز)ہضم کرتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کے جسم میںایسے خامرے کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ڈیری مصنوعات ہضم کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں توڈاکٹر سے مشورے کے بعد لیکٹوز گولیوں کا استعمال کریں۔
سیب
ایک سیب روزانہ رکھے توانہ لیکن یہ سیب کچھ لوگوں کے پیٹ میں گیس کا باعث بن سکتا ہے۔سیب میں فریکٹوز اور سیربیٹول پائے جاتے ہیں جو کچھ لوگوں کے پیٹ میں گیس بناتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ کھانے کے فوراًبعد یا پہلے سیب مت کھائیں بلکہ کسی اور وقت اس پھل کا مزہ لیں۔
نمک والے کھانے
کھانے میں نمک کی زیادہ مقدار جسم میں سوڈیم کی مقدار بڑھاتی ہیںجس سے گیس پیدا ہوتی ہے۔بازر سے ملنے والے سنیکس میں سوڈیم کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس طرح کی چیزوں کو کھانے کے بعد گیس اور تیزابیت جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

Post a Comment

 
Top