GuidePedia

0
ejz/

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)اگر آپ کا موبائل فون کسی ایپ کو کھولتے ہوئے طویل وقت لگا دیتا ہے یا انٹرنیٹ کا کوئی پیج لوڈ کرتے کرتے سو جاتا ہے تو یقیناآپ بھی ان پریشان لوگوں میں شامل ہیں جو سست موبائل سے تنگ ہیں۔اس مسئلے کے حل کیلئے عموماً لوگ خاصی رقم ضائع کر بیٹھے ہیں لیکن در اصل کچھ آسان اور سادہ تراکیب استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو اس مسئلے کو آرام سے حک کر سکتی ہے۔
-1کوئی بھی اور گر آزمانے سے پہلے فون رکو ری سٹارٹ کر کے دیکھیں کیونکہ بعض اوقات مسلسل آن رہنے کی وجہ سے کچھ فیچرز سست ہو جاتے ہیں ۔
-2اگر آپ کا آپرٹینگ سسٹم پرانا ہو چکا ہے تو اس کا نیا ورثرن ضرور انسٹال کریں کیونکہ نئی ایپس پرانے سافٹ وئیر کے ساتھ ٹھیک طور پر کام نہیں کرتی ہیں۔اگر آپ اینڈرائڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو آپ ڈیٹس دیکھنے کیلئے یہ طریقہ استعمال کریں:setting>about device>software update
-3جن چیزوں کی آپ کو ضرورت نہیں انہیں ڈیلیٹ کر دیں مثلا پرانی تصویریں۔ویڈیو اور ایپس وغیرہ۔
-4مختلف ایپس اپنی سہولت کیلئے کچھ تصاویر اور ڈیٹا ایپس کیش میں سٹور کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے فون سست ہو سکتا ہے۔اس کیش کو صاف کرنے کیلئے یہ طریقہ استعمال کریں:setting>storage>cached Data
-5فون میں اپنی مشینزفیچرز کو آف کر کے آپ اس کی بہت ساری توانائی بچاسکتے ہیں اس کے لئے settogsمیں جاکر About phoneمیں جائیں اور build numberپر سات دفعہ کلک کریں۔آپ کو ڈویپلر آپشن میں جانے کی اجازت مل جائیگی۔جہاں پر مختلف قسم کی اپنی مشینoffکیا جاسکتا ہے۔
-6آپ انڈرائڈ فون پر کسٹم Romانسٹال کر کے اسے ایک مکمل طور پر نئی اور تازہ شکل دے سکتے ہیں خبردار رہیں کہیںاس کے لئے آپ فون کو Root کریںگے یعنی وارنٹی ختم ہو جائے گی۔
-7اگر آپ صرف کروم براﺅزر سست ہو رہا ہے تو اس کی میموری کو 128سے بڑھا کر 512کر دیںاس مقصد کیلئے براﺅزر میں نئی ٹیب کھول کر اس میں یہ ایڈرس درج کریں chrome://flags/#max-tiles-for-intrest-area
-8کچھ ایپس کو زیادہ پرو سیسر پاﺅر درکار ہوتی ہے اور یہ فون کو سست کر دیتی ہیں ۔ان سے نجات حاصل کریں۔اگر کسی اور ترکیب سے مسئلہ حل نہیں ہوتا تو پھر ”فیکٹری ریسیٹ“کر دیں اس کا پاتھ یہ ہے۔
setting>backup and reset>factory reset

Post a Comment

 
Top