GuidePedia

0
ejz/


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کرکٹر عامر سہیل کا کہنا تھا کہ معین خان جیسے لوگوں کی بور ڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے معین خان ہی کھلاڑیوں کو آئی سی ایل میں لے کر گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق عامر سہیل کا کہنا تھا کہ معین خان جیسے لوگوں کو بورڈ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے ان کی وجہ سے ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی یہ حالت ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان کر کٹ بورڈ کا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں کوئی کام کرنے والا نہیں رہ سکتاان تمام لوگوں کو صرف اپنی تنخواہوں کی فکر ہے پاکستانی کرکٹ کی نہیں اگر انہیں کرکٹ کی فکر ہوتی تو آج پاکستان کرکٹ ٹیم کی یہ حالت نہ ہوتی۔نجم سیٹھی کے بارے میں عامر سہیل کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی لوگوں پر دباوڈالتے ہیں اگر میڈیا دباو ڈال رہا ہے تو نجم سیٹھی کو چلے جانا چاہیے۔

Post a Comment

 
Top