GuidePedia

0
ejz/


ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز)پاکستان پر فتح کے بعد خوشی خوشی میلبورن پہنچنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سے ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے جوتے بھی اتروالیے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم جب ایئرپورٹ پہنچی تو اسے سخت سیکیورٹی چیکنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑااور دیگر مسافروں کی طرح کھلاڑیوں نے بھی قطار بنائی لیکن جب دھونی واک تھرو گیٹ سے گزرے تو الارم بج اٹھا جس پر انھیں واپس بھیجا گیا، کپتان نے اپنی جیبوں سے تمام چیزیں نکال کر ٹرے پر رکھیں مگر پھر بھی الارم بج اٹھا جس پر ایک بار پھر واپس لوٹنا پڑا ۔پھرایم ایس دھونی نے اپنے جوتے اتار کر ٹرے میں رکھے جن میں دھاتی بکل لگے ہوئے تھے اس بار بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گیٹ سے گزرنے پر الارم خاموش رہاان کے بعد ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری کو بھی 2 مرتبہ واک تھرو گیٹ سے گزرنا پڑا، ان کی کاؤ بوائے کیپ میں دھاتی ڈیزائن موجود تھاجس سے پیچھے موجود شیکھر دھون نے جب یہ صورتحال دیکھی تو اپنے لباس میں موجود ایک ایک چیز خود نکال کر ٹرے پر رکھ دی۔

Post a Comment

 
Top