GuidePedia

0
ejz/

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں سینئر کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے سے متعلق کوئی دباﺅ نہیں، کنڈیشن اور پیچ کی حالت کو دیکھ کر ہی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل حالات دیکھیں گے اور بہترین کامبینیشن کو کھلایا جائے “۔ 
 ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جس طرح ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا بڑی حد تک میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا، لیکن اس کے بعد جیسے آٹھ نو گیندوں پر ہمارے بلے باز آو¿ٹ ہوئے وہاں میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں بھی ایسے بلے باز اور باﺅلرز موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کو ہرانے اور عالمی کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ 
باقی کھلاڑیوں کے علاوہ صرف ان کی جانب سے ہی سکور کئے جانے کے سوال پر مصباح الحق نے جواب دیا کہ ”موجودہ ٹیم میں بہت سے کھلاڑی نوجوان اور ناتجربہ کار ہیں جبکہ کچھ تو ایسے ہیں جنہوں نے 50 سے بھی کم ایک روزہ میچ کھیلے ہیں اور شاید وہ پریشر کی وجہ سے جلد آو¿ٹ ہو جاتے ہیں تاہم کھلاڑیوں کو سمجھایا ہے تمام اوورز کھیلنے کی کوشش کریں“۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد ٹیم میٹنگ میں غلطیوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور کوشش کریں گے کہ آئندہ میچوں میں وہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔



Post a Comment

 
Top