GuidePedia

0
ejz/

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی حسین ترین اور مقبول ترین اداکاراﺅں میں شمار ہونے والی کترینہ کیف پر ہر کسی کو پیار آ جاتا ہے اور اسی طرح ان کے دوستوں اور قریبی لوگوں کو بھی ان پر بہت پیار آتا ہے۔ کترینہ کو سب پیار سے ان کے مختصر نام ”کیٹ“ سے پکارتے ہیں اور اکثر میں سمجھا جاتا ہے کہ ان کا یہ نام شرارتی بھی ہے اور پیار بھرا بھی، لیکن حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ اس نام سے خوش نہیں ہیں، فیشن میگزین ”ووگ کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں قطرینہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ”کیٹ“ کہلانا پسند نہیں ہے لیکن وہ کیا کریں ہر کوئی انہیں اسی نام سے پکارنا پسند کرتا ہے۔ انہوں نے یہ وضاحت ہیں کہ انہیں کیٹ کہلوانا کیوں پسند نہیں ہے مگر کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ اداکارہ بلیوں سے جڑی کچھ منفی اور قابل اعتراض کہانیوں کی وجہ سے خود کو ”کیٹ“ کہلوانا پسند نہیں کرتی ہیں۔


Post a Comment

 
Top