GuidePedia

0
ejz/

دبئی (نیوزڈیسک) بھارتی اداکارسلمان خان کی سنگیتا بجلانی سے منگنی ہوئی تھی لیکن شادی کے دن سے کچھ ہفتے قبل رشتہ ٹوٹ گیا تھا اور  وہ خاتون بعد میں کرکٹر محمد اظہرالدین کی دلہنیا بنی تھیں ۔ 
دبئی میں ورلڈکپ کے حوالے سے پسندیدہ کرکٹرز سے متعلق صحافیوں کے سوال کے جواب میں دبنگ ہیروسلمان خان نے مذاق میں کہا کہ گیارہ ، وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں ؟ محمد اظہر الدین اُن کے پسندیدیدہ اور بہترین کھلاڑی ہیں ، سنگیتا بجلانی کے سابق شوہر ، سنگیتا بجلانی کوکوئی جانتاہے ، جو جانتاہے وہ سمجھ سکتاہے کہ پسند بری نہیں ۔ 
سلمان خان کا کہنا تھا کہ عورت میں زیادہ قیمتی چیز سادگی ہوتی ہے ، ذہن کی سادگی اور یہی چیز اُنہیں متاثرکرتی ہے ۔ اس سے قبل سلمان خان بتاچکے ہیں کہ اُن کے شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔ 
یادرہے کہ سنگیتا بجلانی 1980ءمیں مس انڈیا منتخب ہوئی تھیں جس کے بعد وہ ماڈلنگ اوراداکاری کے شعبے سے وابستہ رہیں ، کہاجاتاہے کہ سنگیتا کی وجہ سے ہی سلمان خان نے اپنی دوست شاہین سے بھی ناطہ توڑ لیاتھا۔1996ءمیں سنگیتا کی ملاقات اظہرالدین سے ہوئی اور قربتیں بڑھتی چلی گئیں ، حتیٰ کہ محمد اظہرالدین نے پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر سنگیتا سے شادی کرلی تھی اوراسلامی نام ’عائشہ اظہر‘ رکھاتھا لیکن بالآخر دونوں میں علیحدگی ہوگئی ۔



Post a Comment

 
Top