GuidePedia

0
ejz/

ممبئی (نیوز ڈیسک) ٹی وی پر دکھائے جانے والے اشتہارات میں سے اکثر میں جھوٹ بول کر لوگوں کو کوئی شے خریدنے کے لئے مائل کیا جاتا ہے اور چند باضمیر فنکار ایسے بھی ہیں جو جھوٹ پر مبنی اشتہارات میں کام نہیں کرتے ۔بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کا شمار بھی انہیں فنکاروں میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کے اشتہارات کو جھوٹ قرار دے کر ان میں کبھی بھی کام نہ کرنے کا تہیہ کر رکھا تھا۔
فلم ”دھوم تھری“ کی پرموشن کے دوران کترینہ نے واضح الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ وہ رنگ گورا کرنے والی کسی بھی کریم کے اشتہار میں کام نہیں کریں گی لیکن لگتا ہے کہ اداکارہ کو اپنا وعدہ بھول گیا ہے یا شاید پیسے کی چمک دمک نے انہیں مجبور کر دیا ہے۔ فیشن نیوز ویب سائٹ mid-day.comکے مطابق اداکارہ کا تازہ ترین ٹی وی کمرشل نہ صرف رنگ گورا کرنے کی نوید سناتا ہے بلکہ چہرے کی جھریاں مٹانے کی گارنٹی بھی دیتا ہے ۔ شوبز تجزیہ کا ر حیران ہیں کہ کترینہ کے وعدے کا کیا ہوا۔اداکارہ نے خود بھی ایسی تبدیلی کے بارے میں تاحال کوئی وضاحت نہیں دی۔


Post a Comment

 
Top