GuidePedia

0
ejz/


ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ سلمان خان کی پرستاروںمیں مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ انہیں بالی وڈ کے مقبول ترین ہیروکا خظاب مل چکا ہے۔حال ہی میں برطانوی کمپنی you gov نے ایک بین الاقوامی سروے کیا تو اس میں بھی سلمان خان بالی وڈ کا سب ستاروں کو پیچھے چھوڑگئے۔آخر سلمان میں ایسا کیا ہے جو انہیں اتنا مقبول بناتا ہے ؟یہ محض ان کی اداکاری ہے نہیں بلکہ ان کی شخصیت کے نہایت خوبصورت پہلو بھی ہیں جو انہیں اس قدر مقبول بناتے ہیں ۔
سلمان انسانوں کے علاوہ جانوروں سے محبت کیلئے بھی مشہور ہیں خصوصا اپنے پالتو کتوں کو تو وہ بہت ہی پیار کرتے ہیں ۔حالیہ دنوں میں سلمان ریاست راجھستان میں فلم ” بجرنگی بھائی جان“ کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ انہیں خبر ملی کہ ان کا کتا سپینڈی بیمار ہو گیا ہے وہ شوٹنگ چھوڑ کر گھر واپس آگئے اور سپنڈی کے مکمل صحت یاب ہونے پر ہی کام پر واپس گئے۔
سلمان وہ فنکار ہیںکہ جن میں غرور وتکبرنام نہیں ہے، وہ اکثر اپنے پرستاروں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں اور فلم ”بجرنگی بھائی جان“کی شوٹنگ کے دوران وہ کئی دفعہ پسماندہ علاقوں میں جا کر لوگوں کو تحائف دیتے ہیں اور بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے رہے ہیں ۔
سلمان خان کی نیک دل اور سخاوت مشہور ہے۔انہوں نے ایک فلاحی تنظیم being human بھی قائم کر رکھی ہے جس کیلئے وہ بھاری عطیات بھی فراہم کرتے ہیں۔
سلمان کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ لوگوں کوخوش کرکے خوش ہوتے ہیں۔وہ کسی بھی تقریب میں جائیں چٹکلے لوگوں کو مسکرانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔وہ اکثر اپنے مداحوں کو رقص آور گانے سے بھی خوش کر دیتے ہیں۔

Post a Comment

 
Top