GuidePedia

0
ejz/

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت آئر لینڈ ، یو اے ای، ویسٹ انڈیز  اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو کمزور نہ سمجھا جائے یہ کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہیں ۔ نجم سیٹھی کی جانب سے اپنے پروگرام میں پاکستان کو ان ٹیموں کے ساتھ مشابہت دے کر پاکستانی قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی جبکہ دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں سلیکشن کا کوئی معیار نہیں ہے جب وہ چیئرمین پی سی بی تھے تب بھی ان سے صرف دستخط لیے جاتے تھے۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جب وہ چیئرمین بورڈ تھے تو ان کے پاس بورڈ کے ممبر نے ٹیم کھلاڑیوں کے نام فائنل کر کے دستخط کے لیے آئے تو انہوں نے سوال پوچھا کہ ٹیم فٹ ہے کہ نہیں ؟ جس کے جواب میں بورڈ کے ممبر نے کہا کہ کوئی بھی فٹ نہیں ہے یہ ٹیلنٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بس سلیکشن کر لی جاتی ہے اور کچھ نہیں دیکھا جا تا۔
پروگرام میں نجم سیٹھی کی جانب سے ان پر ہونے والی تنقید کو ان کے خلاف سازش بھی قرار دیا جبکہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ملبہ ٹیم پر ڈال دیا گیا اور کہا کہ ٹیم پرفارمنس میں خرابی کی ذمہ داری بورڈ پر عائد نہیں ہوتی۔واضح رہے اپنے پروگرام کے دوران مسکرا مسکرا کر پاکستانی قوم کے زخموں پر نمک پاشی بھی کرتے رہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین  کے مطابق  ان کے اس رویے کو دیکھ کر لگتا تھا کہ انہیں قومی ٹیم کو خراب کرنے کا جو کام سونپا گیا تھا وہ انہوں نے بخوبی سرانجام دے دیا ہے۔

Post a Comment

 
Top