GuidePedia

0
ejz/


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کو اپنے ہسپتال کے لیے چندہ مانگنے پر جوتے کا تحفہ مل گیا۔تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی اداکارہ میرا کراچی چیمبر آف کامرس میں اپنے ہسپتال کے لیے چندہ مانگے گئی تھیں جہاں ایک تاجر کی جانب سے انہیں جوتے کا تحفہ پیش کیا گیا ۔تاجر کی جانب سے ان کے ہسپتال کے لیے خصوصی مدد کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کی جبکہ انہوں نے اس موقع پر اپنی دکان سے خصوصی طور پر جوتے منگوائے اور میرا کو تحفے کے طور پر پیش بھی کیے۔
دوسری جانب چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار حسین ووہرا نے ان کا خیر مقدم کیا اور ان کے ہسپتال کے لیے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔جبکہ موقع کو غنیمت جانتے ہوئے میرا نے چیمبر آف کامرس کی رکینت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا۔میرا نے اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ہسپتال کے لیے 2 ایکڑ زمین مل چکی ہے جبکہ ہسپتال کو مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے درکار ہیں۔لیکن ماہرین کی جانب سے سوال اٹھایا گیا ہے کہ 2 ایکڑ زمین کے لیے یہ رقم ناکافی ہے۔یاد رہے اداکارہ میرا کی جانب سے ضلع سیالکوٹ میں اپنی والدہ کے نام پر شفقت ٹرسٹ ہسپتال بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی تکمیل کے لیے وہ چندہ اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔

Post a Comment

 
Top