GuidePedia

0
ejz/

نیویارک (نیوز ڈیسک) کیلا نہایت لذیذ اور صحت بخش پھل ہے اور اگر آپ بھی اس کے مداحوں میں شامل ہیں تو آپ کے لئے خوشخبری ہے کہ اب آپ کیلے کھانے کے علاوہ کیلے کے آٹے کی روٹی بھی کھاسکتے ہیں۔
سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کچے کیلوں میں نسبتاً زیادہ مزاحمت رکھنے والا ایک مخصوص نشاستہ پایا جاتا ہے جو کہ کاربوہائیڈریٹ کی ایک قسم ہے۔ اس نشاستے کے اثرات فائبر جیسے ہوتے ہیں اور یہ خون میں شوگرکی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ اسے کھانے سے جلدی بھوک بھی نہیں لگتی ہے۔ کچے کیلے میں ہائے جانے والے اس نشاستے کی خوبیوں کو مد نطر رکھتے ہوئے سائنسدانوں نے کچے کیلوں کا آٹا تیار کرلیا ہے جسے روٹی، کیک اور دیگر غذائیں بنانے کے لئے بالکل گندم کے آٹے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس آٹے میں پوٹاشیم بکثرت پایا جاتا ہے جو کہ دل کے برقیاتی سگنلز کو متوازن رکھتا ہے اور اس میں پایا جانے والا میگنیزیم دماغ اور عصبی نظام کے لئے نہایت مفید ہے۔
 کمپنی Nutryttiva نے برازیل کے کچے کیلوں سے بنائے گئے آٹے کی فروخت شروع کردی ہے۔ کمپنی کے سربراہ جیمز ٹیلر کا کہنا ہے کہ کیلے کے آٹے کی فروخت گزشتہ ماہ شروع کی گئی ہے اور اس کی فروخت میں ہر ہفتے دو گنا اضافہ ہورہا ہے۔ اس آٹے کا 400گرام کا پیکٹ 10 برطانوی پاﺅنڈ (تقریباً 1600پاکستانی روپے) میں فروخت کای جارہا ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ چونکہ کھانوں میں اس کی بہت کم مقدار کی ضرورت پڑتی ہے لہٰذا یہ گندم کے آٹے کی نسبت زیادہ مہنگا نہیں ہے۔


Post a Comment

 
Top