GuidePedia

0
ejz/

لا ااس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ فلم برڈمین نے بہترین فلم ، سٹل الائیس کی ہیروئن جولیان مور نے بہترین اداکارہ کا آسکرایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ 
مریکہ کے ڈولبی تھیٹر میں 87 ویں سالانہ آسکر ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں فلمی ستارے جلوہ گر ہوئے۔ 87ویں آسکرا ایوارڈ کی دوڑ میں بہترین فلم کے لئے امریکن سنائپر، برڈ مین، بوائے ہڈ، دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل، دی ایمیٹیشن گیم، سیلما، دی تھیوری آف ایوری تھنگ اور ویپ لیش کو نامزد کیا گیا تھا تاہم جیوری کے متفقہ فیصلے کے بعد فلم ”برڈ مین“ کو بہترین فلم کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تھیوری آف ایوری تنگ میں بہتری ادکاری پر آسکر ایوارڈ ایڈی ریڈ کے نام رہا، برڈمین کے ہی ڈائریکٹر نے کو بہترین ہدایت کاری ، بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ 
بہترین معاون اداکار کا اعزاز جے کے سمنز اور بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ بوائے ہڈ کی پٹریشیاآرکوئٹ نے جیت لیا۔ 
بہترین اینیمیٹڈ فیچر کا ایوارڈ ’بگ ہیروسکس‘بہترین غیرملکی فلم ’ایل ڈی اے ‘، بہترین ڈاکیومینٹری فیچر‘ سٹیزن فور‘ ، بہترین گاناسلماکا’گلوری ‘ ، میک اپ اور بال بنانے کا اعزاز ’دی گرینڈبڈاپسٹ ہوٹل ‘، بہترین ساﺅنڈ ایڈیٹنگ ’امریکن سنائپر‘، بہترین لائیوایکشن شاٹ’دی فون کال‘ اور بہترین فلم ایڈیٹنگ کا ایوارڈ ’وپلاش ‘ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔


Post a Comment

 
Top