GuidePedia

0
ejz/

لاہور(نیوزڈیسک)بہار کا موسم شروع ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حشرات بھی اپنے گھروں سے نکل چکے ہیں اور ایسے میں چیونٹیوں کی باورچی خانے اور دیگر کمروں میں موجودگی ہمیں کافی مشکلات سے دوچار کرتی ہے۔آئیے آپ کو چیونٹیوں سے نجات کے آسان طریقے بتاتے ہیں۔
لیموں
اگر آپ باورچی خانے کے دروازوں ،کھڑکیوں اور اور سوراخوںمیں لیموں کا رس نچوڑ دیں گے تو چیونٹیاں کبھی بھی نہیں آئیں گی۔اسی طرح آپ چاہیں تو لیموں کے چھلکے کاٹ کر مطلوبہ جگہ پر ڈال کر چیونٹیوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
مالٹے
اگر مالٹے کے چھلکوں کو پانی میں ملا کر پیس لیا جائے اور اسے چیونٹیوں کے بلوں میں ڈال دیا جائے تو یہ عمل بھی کافی مفید ہے۔
کالی مرچ
چیونٹیوں کی پسندیدہ خوراک چینی ہے لیکن اگر ان کے سوراخوں پر کالی مرچ چھڑک دی جائے تو بھی آپ کو ان سے نجات مل جائے گی۔
نمک
اسی طرح اگر آپ اپنے باورچی خانے کے دروازوں اور کھڑکیوں میں نمک چھڑک دیں۔آپ کا مسئلہ بہت حد تک حل ہوجائے گا۔
ٹیلکم پاﺅڈر
اگر آپ گھر کی بنیادوں میں ٹیلکم پاﺅڈر اچھی طرح چھڑک دیں تو گھر چیونٹیوں سے پاک رہے گا۔جبکہ کھڑکیوں اور دروازے کے پاس اس کا چھڑکاﺅ بھی بہت زیادہ سازگار ہوگا۔


Post a Comment

 
Top