GuidePedia

0
ejz/

دبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو نے بالآخر اپنے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنادی ۔ دبئی میں ایک سٹور کی لانچنگ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں سلمان خان کاکہناتھاکہ ذہن میں شادی کا منصوبہ بنالیاہے اوروہ اپنے بچے چاہتے ہیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق شادی سے متعلق سوال پر خلاف معمول سلمان خان نے خوشگوارموڈمیں اپنا ردعمل دیا اور کہاکہ وہ ہمیشہ شادی کرناچاہتے ہیں لیکن خدابہت مہربان ہے ، آپ بہت سے شادی شدہ مردوں سے پوچھ سکتے ہیں اور وہ بتائیں گے کہ میں کیا کہناچاہتاہوں ۔ 
اُن کاکہناتھاکہ لیکن ایک دن اُن کی قسمت ساتھ نہیں دے گی اور یہ انشاءاللہ جلد ہوگا، شادی سے زیادہ اُنہیں اپنے بچوں کی خواہش ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں سلمان خان کاکہناتھاکہ تقریب کے پیچھے والدہ کا ہاتھ تھا، گھر سے نکلتے ہی اُنہوں نے والدہ سے پوچھاکہ گھر میں کپڑوں کی دھلائی کیلئے کونسی پراڈکٹ استعمال کرتی ہیں اور دوپراڈکٹس کا نام سامنے آیاجن میں سے ایک پراڈکٹ کے بارے میں ماں کو بتایاکہ وہ اس کی تقریب میں جارہے ہیں اور والدہ نے آگے بڑھنے کی ہدایت کی ۔ 
جیولری سے متعلق سوال پر سلمان خان کاکہناتھاکہ مہربانی فرمائیے ، ابھی ابھی بہن ارپتیا ءکی شادی کی ہے اور جیولری جیولری سن سن کر،خریداری سے تنگ آچکے ہیں ۔



Post a Comment

 
Top