GuidePedia

0
ejz/

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی نوعمر لڑکی لوسی لو ایک ایسی خوفناک بیماری میں مبتلا ہے کہ اس کے بارے میں اکثر ڈاکٹروں نے بھی پہلی دفع سنا ہے۔ لوسی کی والدہ زوئی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کئی ہفتوں سے پیٹ کے شدید درد میں مبتلا ہے اور یہ درد اس قدر شدید ہے گویا کہ بیچاری لڑکی دردزہ میں مبتلا ہو۔
 لوسی کی والدہ کہتی ہیں ان کی بیٹی کا درد 24 گھنٹے جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ ناکچھ کھا پی سکتی ہے اور نہ سوسکتی ہے۔
لوسی کے خوفناک درد کی وجہ سے گزشتہ ماہ اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ یہ لڑکی شدید ترین درد میں ہمہ وقت مبتلا رہتی تھی۔ طویل تشخیصی مراحل کے بعد بالآخر معلوم ہوا کہ لڑکی کی چھوٹی آنت دو رگوں کے درمیان دب گئی ہے جس کی وجہ سے وہ بھیانک درد میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس بیماری کو نظام انہضام کا عارضہ قرار دیا ہے جسے سپیریئر میسنٹرک آرٹیریل سنڈروم کہا جاتا ہے۔ لوسی کی بیماری اس قدر مختلف نوعیت کی ہے کہ اس کے علاج کے لئے موزوں ڈاکٹر کی تلاش تاحال جاری ہے۔

Post a Comment

 
Top