GuidePedia

0
ejz/

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی اور یونس خان پر کڑی نگاہ رکھیں گے، یہ دونوں کھلاڑی پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آئرلینڈ سے غیر متوقع شکست کے بعد جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز اپنے پہلے میچ ہار چکے ہیں لہٰذا دونوں ٹیموں کو ایک جیسی صورتِ حال کا سامنا کرنا ہے، بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی زیادہ بہتر نہیں رہی۔
جیسن ہولڈر کے مطابق وہ 21 فروری کو پاکستان کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان اور محمد عرفان پر خصوصی نظر رکھیں گے،یونس خان انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بولنگ اچھی نہیں تھی لیکن ہمیں یہ سب کچھ بھلا کر آگے بڑھنا اور پاکستان کے خلاف بہتر پرفارم کرنا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جیسن ہولڈر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹ شائقین آئرلینڈ سے شکست کے بعد دلبرداشتہ ہوں گے لیکن ہم انھیں فتوحات سے مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے۔


Post a Comment

 
Top