GuidePedia

0
ejz/

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی دوسری عبرت ناک شکست کے بعد پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان کے بعدوزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاوس ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی مسلسل دوسرے میچ میں شکست اور کھلاڑیوں کی مینجمنٹ سے تلخ کلامی کے بعد وزیر اعظم نے مینجمنٹ کمیٹی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل دو میچوں میں ہارنے وزیر اعظم کو مینجمنٹ کی تبدیلی پر مجبور کر دیا ہے مینجمنٹ کی تبدیلی کیلئے وزیر اعظم نے کرکٹ کے ماہرین سے رائے بھی طلب کر لی ہے جس کے بعد یہ قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد مینجمنٹ کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ 


Post a Comment

 
Top