GuidePedia

0
ejz/


کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ2015، انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 119رنز سے شکست دیدی ہے۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 303رنز بنائے ہیں جس کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 42.2اوور میں 184رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ 17رنز پر گری جب میکلوڈ 4رنز پر اینڈرسن کی بال پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کولیمن 7رنز بنا کر ووکس کی بال پر مورگن کے ہاتھوں ٹیم کے مجموعی سکور47رنز پر آؤٹ ہوئے ، میکان فن کی بال پر 4رنز بنا کر بٹلر کے ہاتھوں 54رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔چوتھے کھلاڑی مومسن بھی 26رنز پرروٹ کی بال پر  پویلین لوٹ گئے  تب ٹیم کا مجموعی سکور 114رنز تھا۔کاؤٹزر 70رنز کی اننگز کھیل کے 26.3اوور میں 122کے اسکور پر معین علی کی بال پر ووکس کے ہاتھو کیچ آؤٹ ہوئے ۔ بریگٹن بھی 8رنز بنا کر ٹیم کا ساتھ 128رنز پر چھوڑ گئے وہ معین علی کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ڈیوی 9رنز پر فن کی بال پر 150رنز پر آؤٹ ہو گئے ۔کراس 23رنز پر 37.1اوور میں فن کی بال پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم  کا مجموعی سکور 160رنز تھا۔ ایونز 9 رنز بنا کر اینڈرسن کی بال پر آؤٹ ہو گئے اور آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ماجد حق 15رنز بنا کر ووکس کی بال پر 184رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کی پہلی وکٹ 172رنز پر جب بل 54رنز پر برینگٹن کی بال پر گری۔معین علی ماجد خان کی بال پر 128رنز پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 201تھا ۔ بیلنس 35.1اور میں 10رنز پر ایمنز کی بال پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 203تھا۔روٹ ایک رنز بنا کر ڈیوی کی بال پر 203کے مجموعی سکورپرآؤٹ ہوئے ۔ پانچویں وکٹ 252کے مجموعی سکور پر گی جب ٹیلر 17رنز پر ڈیوی کی بال کا نشانہ بنے۔وارڈلا نے بٹلر کو 24رنز پر پویلین کی راہ دکھائی جب ٹیم کا رنز 297تھا۔ ساتویں وکٹ300 کے مجموعی سکور پرکپتان مورگن46رنز بنا کر ڈیوی کی بال پر مومسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور 49.2اوور میں 300پر ڈیوی کے ہاتھوں ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے معین علی 128رنز کی اننگز کیساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔

Post a Comment

 
Top