GuidePedia

0
ejz/

ڈینڈن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015کے پول اے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیدی اور چھ وکٹوں کے نقصان پر افغانستان کا 233رنز کاہدف 48.2اوورز میں حاصل کرلیا ۔ سری لنکا کو آخری چار اوورز میں 20بالوں پر 26رنز درکارتھے لیکن وہ 16بالوں پر ہی حاصل کرلیے گئے ۔ 
ورلڈکپ 2015ءکے پول اے کے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا جیت کے لیے 233رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کو پہلا نقصان اُس وقت اُٹھانا پڑا جب تھرمنے بغیرکوئی رنز بنائے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر دالت زدران کا نشانہ بن گئے ۔ دلشان بھی زیادہ دیر نہ کھیل سکے اور 1.2اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے مجموعی طورپر دو سکور پر چلتے بنے اور شپورزدران کی بال پر افسرززئی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔
سری لنکا کو تیسری وکٹ اس وقت گنوانا پڑی جب مجموعی طورپر 18رنز پر سنگاکاراسات رنز کے ساتھ چلتے بنے ۔سری لنکا کو چوتھا نقصان اُس وقت اُٹھانا پڑا جب کرونا رتنے مجموعی طورپر 51رنز پر انفرادی 23سکور کیساتھ حامد حسن کا نشانہ بن گئے ۔
44رنز بناکر 40.3اوورز میں مجموعی طورپر 177رنز پر میتھیوز محمد نبی کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے اور جئے وردھنے بھی زیادہ دیر نہ رک سکے اور 41.2اوورز میں مجموعی طورپر 178رنز پر 100رنز کے ساتھ حامد حسن کا نشانہ بن گئے ۔ 
اس سے قبل افغان ٹیم 49.4اوور میں 232رنز بنا کرڈھیر ہو گئی تھی جس میں اصغر 54رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے، شنواری 38 اور میراث اشرف نے28رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے بالرو¿ں میں ملینگا اور میتھیوز نے 3,3اور لکمل نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کا پہلا کھلاڑی ناﺅروزمنگل 8.1اوور میں 31رنز پر ، دوسرا جاوید احمدی 9.4اوورزمیں 40رنز پر اصغر 54رنز بناکر مجموعی طورپر 128رنز پر چلتے بنے ۔ 
افغان ٹیم کو چوتھا نقصان اُس وقت اُٹھانا پڑاجب 32.5اوورز میں مجموعی طورپر 157رنز پر سمیع اللہ شنواری 38رنز جوڑ کر چلتے بنے ۔محمدنبی بھی زیادہ دیر نہ چل سکے اور 21رنز بناکر ملنگا کا شکار بن گئے ۔ نجیب اللہ زردان 10، میروائش اشرف 28، داﺅلت زردان چاراور حامد حسن بغیر کوئی رنز بنائے چلتے بنائے اور مجموعی طورپر4.67کی ایوریج سے 232رنز بنانے میں افغان ٹیم کامیاب ہوسکی ۔


Post a Comment

 
Top