GuidePedia

0
ejz/

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب تک کی کمزور ترین ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کھلاڑیوں کا ہی انتخاب کرنا ہوگا، کوئی بھی تجربہ مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں جاوید میاندان نے کہا کہ کرائسٹ چرچ کی وکٹ ویسٹ انڈیز کے باﺅلرز کیلئے بہترین ثابت ہو سکتی ہے جبکہ آئرلینڈ سے شکست کے بعد وہ زخمی شیر کی طرح ہے جسے زیر کرنا آسان نہیں ہو گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم بہت کمزور ہے، ماضی میں ہونے والے کسی بھی میگاایونٹ میں پاکستان ٹیم کی حالت اتنی بری نہیںتھی اور اس کی وجہ دوسری ٹیموں کا مضبوط ہونا نہیں بلکہ سلیکٹرز کی جانب سے کچھ باصلاحیت کھلاڑیوں کو نظرانداز کرنا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کو آسان نہیں لینا چاہئے جبکہ آئرلینڈ نے بھی خود کو باصلاحیت ٹیم ثابت کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ 
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف عمر اکمل سے وکٹ کیپنگ کرائی جا سکتی ہے تاہم سرفراز احمد کو جلد واپس لانے میں ہی بھلائی ہے۔ وہ ریگولر کیپر ہونے کیساتھ ساتھ بہترین بلے باز ہیں جو کسی بھی صورتحال میں بہترین کھیل پیش کرنا جانتے ہیں۔



Post a Comment

 
Top