GuidePedia

0
ejz/

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءکے میچوں میں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست اور چیف سلیکٹر معین خان کے جوئے خانہ کے دورہ نے جہاں عوام کو شدید غم و غصہ میں مبتلا کر رکھا ہے وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے بھی معین خان کے معاملے پر ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ معین خان سے جواءخانہ جانے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے بتایا کہ وہ ویسٹ انڈیز سے میچ سے قبل کھانا کھانے گئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو کھلاڑیوں پر نظر رکھنے یا جواءخانہ جانے کیلئے نہیں کہا تھا البتہ یہ بھی فرض نہ کریں کہ وہ وہاں جواءکھیلنے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کھانے کیلئے جانے پر کوئی حرج نہیں ہے تاہم انکوائری کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ معین خان کو اپس نہیں بلا رہے البتہ ان کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

 
Top