GuidePedia

0
ejz/

نیویارک (نیوز ڈیسک) مائیکرو سافٹ ونڈوز کا شمار دنیا کے مقبول ترین آپریٹنگ سسٹمز میں ہوتا ہے اور ہم سب اس سے بہت مانوس ہیں لیکن اس کا نام ”ونڈوز“ بہت عجیب ہے اور اکثر ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ بھلا کسی سافٹ ویئر کا نام ونڈوز کیوں رکھا گیا ہوگا۔
جب 1985ءمیں ونڈوز کا پہلا ورژن ریلیز کیا گیا تو اس وقت دستیاب اکثر آپریٹنگ سسٹم سنگل ٹاسکنگ اور ٹیکسٹ آنلی تھے اور انہیں استعمال کرنے کے لئے کمانڈ لائن کا استعمال کیا جاتا تھا، جیسا کہ DOS۔ اس دور میں گرافک یوزر انٹرفیس (GUI) ایک نئی چیز تھی اور MACوہ واحد آپریٹنگ سسٹم تھا جس میں اس کا استعمال کیا جاتا تھا۔
 جب مائیکرو سافٹ نے اپنا آپریٹنگ سسٹم متعارف کروایا تو اس میں کمانڈ لائن کے برعکس ہر پروگرام ایک نئی ونڈو کی صورت میں کھلتا تھا جیسا کہ آج بھی ہمارے کمپیوٹرز پر ورڈ، ایکسل یا انٹر نیٹ براﺅزر وغیرہ علیحدہ علیحدہ ونڈوز میں کھلتے ہیں اور یہی وجہ تھی کہ اس آپریٹنگ سسٹم کا نام ہی ونڈوز رکھ دیا گیا۔ اس آپریٹنگ سسٹم کا رجسٹرڈ نام مائیکرو سافٹ ونڈوز تھا مگر صارفین نے اپنی سہولت کے لئے اسے صرف ونڈوز بنادیا۔


Post a Comment

 
Top