GuidePedia

0
ejz/

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ایک اور آئٹم نمبر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرینہ کپور خان کرن جوہر کی فلم برادرز میں آئٹم سانگ میں پرفارم کریں گی۔ گانے کی کوریوگرافی کترینہ کیف کے آئٹم نمبر ”چکنی چمبیلی“ جیسی ہی ہوگی۔ بیبو نے تو کترینہ کے ڈانس سٹیپس کاپی کرنے کیلئے ریہرسل بھی شروع کردی ہے۔ فلم میں اکشے کمار اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جیکولین فرنینڈس بھی اپنی اداﺅں کا جادو جگائیں گی۔ کرینہ کپور اس سے قبل سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم ”دبنگ ٹو“ بھی میں آئٹم نمبر کرچکی ہیں۔ بالی ووڈ اداکاراﺅں میں ان دنوں بڑی فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ آئٹم نمبرز کا مقابلہ بھی چل رہا ہے۔ کترینہ کیف چکنی چمبیلی اور شیلا کی جوانی جیسے آئٹم نمبرز کرنے کے کروڑوں روپے وصول کرچکی ہیں۔


Post a Comment

 
Top