GuidePedia

0
ejz/

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے کہا ہے کہ معدنیات کے ذخائر پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں سے چھٹکارا دلا سکتے ہیں، تھر کے کوئلے سے صرف 3 تا 5 روپے فی یونٹ بجلی بنا کر دے سکتے ہیں، اب 13روپے فی یونٹ تک بجلی دی جارہی ہے ۔ 
ایک انٹرویو کے دوران پنجاب منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے کہا کہ چنیوٹ میں 28 مربع کلومیٹر کے علاقے میں 1 کھرب ڈالر مالیت سے زائد کے تانبے، سونے اور لوہے کے ذخائر موجود ہیں، ریکوڈک اور سینڈک منصوبے کے برعکس چنیوٹ کی قیمتی معدنیات کسی بھی عالمی کمپنی کو لیز پر نہیں دی جائیں گی۔ چنیوٹ میں موجود معدنیات سے ہزاروں میگاواٹ بجلی، گیس، ڈیزل اور فرٹیلائزر سمیت متعدد مصنوعات تیار کی جا سکتی ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ تھر کے کوئلے سے تین تاپانچ روپے فی یونٹ بجلی بنا کر دے سکتے ہیں جبکہ تھر میں انڈر گراو¿نڈ گیسی فکیشن کامیاب طریقے سے جاری ہے ، جلدہی عوا م کو بڑی خوشخبریاں ملیں گی ۔

Post a Comment

 
Top