GuidePedia

0
ejz/

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مریخ کے ون وے دورے پر جانے کے خواہش مند دولاکھ افراد میں سے شارٹ لسٹ کیے جانیوالے افراد میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے جو اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل تک پاکستان ایئرفورس میں بطورہیلی کاپٹر پائلٹ فرائض سرانجام دیتارہا اور1992ءمیں 42سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کے بعد اہلیہ کے ہمراہ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے ۔ 
میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیونٹی مارس ون کی ویب سائٹ کاکہناہے کہ مریخ مشن کی ٹریننگ کے لیے منتخب کیے جانے والے افراد میں سے ایک ریجنالڈ فولڈز بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے ریٹائرڈآفیسر اپنے 22 سالہ ملٹری ریکارڈ کی بدولت کسی بھی قسم کے حالات میں اپنی بقاءکی جنگ لڑ سکتے ہیں۔
فولڈز کا کہنا ہے کہ انہیںہر قسم کے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے اور ثابت قدم رہنے کی تربیت دی گئی ہے، انہوں نے صورتحال کو قبول کرنا، عزم و ہمت اور دلیری سیکھ لی ہے اور ان کی توجہ صرف اس چیز پر مرکوز ہے، وہ تلاش اور دریافت کے سفر میں آسمانوں سے بھی آگے جانا چاہتے ہیں۔
ڈنمارک کی ایک کمپنی کی جانب سے منتخب کیے گئے ان سو افراد کو 24 افراد کے چارگروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، جنہیں پھر مریخ کے ون وے ٹرپ پر بھیجا جائے گا۔اس مشن کو مکمل ہونے میں تقریباً سات ماہ لگیں گے اور اگر خلانورد لینڈنگ میں کامیاب ہو بھی جائیں تب بھی موجودہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت وہ وہاں صرف 68 دن تک زندہ رہ سکتے ہیں۔


Post a Comment

 
Top