GuidePedia

0
ejz/

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3.24روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی اور دودن میں سی پی پی اے سے مزید دوپاورپلانٹس سے حاصل ہونیوالی بجلی و اخراجات کی تفصیل طلب کرلی ۔ 
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں سواتین روپے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی سماعت کی اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا موقف سننے کے بعد منظوری دیدی۔ نیپرا نے سی پی پی اے سے گدواور نندی پور پاورپراجیکٹ سے دسمبر 2014ءمیں پیداہونیوالی بجلی کی تفصیلات طلب کرلیں تاکہ اخراجات کا اندازہ ہوسکے اور مزید سماعت 19فروری تک ملتوی کردی۔
اپنے اعلامیہ میں نیپرا نے کہاکہ مارچ میں بجلی صارفین کو 21ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔


Post a Comment

 
Top