GuidePedia

0
ejz/

سیول (نیوز ڈیسک) سمارٹ الیکٹرونکس کی دنیا میں جدت کا نیا معیار قائم کرنے کیلئے ایپل اپنی پراڈکٹ آئی واچ میدان میں لانے کی تیاری کر رہا ہے مگر اس سے پہلے ایل جی نے اپنی سمارٹ واچ پیش کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ایل جی کی طرف سے اعلان کر دیا گیا ہے کہ اس کی سمارٹ واچ Urbane مارچ کے آغاز میں سپین کے شہر بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کر دی جائے گی۔
اس سے پہلے 2014ءمیں ایل جی کی Watch R بھی آ چکی ہے اور نئی پراڈکٹ اسی میں جدید اضافوں کے بعد سامنے لائی جا رہی ہے۔ اس کا چہرہ 1.13 انچ گولائی، P-OLED اور مکمل طور پر دھات سے بنا ہو گا جبکہ اس پر گوریلا گلاس استعمال کیا جائے گا۔ اس سمارٹ گھڑی میں اینڈرائڈ وئیر سافٹ وئیر استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کا پراسیسر 1.2GHz Qualcomm Snapdragon 400 ہے۔ 
دوسری جانب ایپل کی آئی واچ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اسے رواں سال اپریل میں لانچ کیا جا سکتا ہے تاہم تاحال کمپنی کی طرف سے کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔


Post a Comment

 
Top