GuidePedia

0
ejz/

لندن (وب ڈیسک) شاہی خاندان کے کنوارے شہزادے پرنس ہیری اور ہالی وڈ کی نامور اداکارہ ایما واٹسن کے درمیان خفیہ تعلقات کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا، خاص طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ، ٹوئٹر کے صارفین نے پرنس ہیری اور ہرمیاونا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایما واٹسن کی متوقع جوڑی کے بارے میں دلچسپ ٹوئٹس کی ہیں۔ایما واٹسن مستقبل کی برطانوی شہزادی ہیں دلچسپ قیاس آرائیاں کی ہیں۔ برطانوی روزنامہ ‘ڈیلی میل’ کے مطابق، شہزادی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ ہیری اور شہرت یافتہ فلم ‘ہیری پوٹر’ کی خوبصورت ہیروئن ایما واٹسن کے درمیان معاشقے کا انکشاف ایک آسٹریلوی رسالے نے کیا ہے جس میں شہزادہ ہیری اور ایما واٹسن کی جوڑی کے درمیان مبینہ طور پر ہونے والی خفیہ ملاقات کے حوالے سے ایک خصوصی مضمون شائع کیا ہے۔
وومن میگزین نے ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ برطانوی تخت و تاج کے پانچویں وارث شہزادہ ہیری نے ایما واٹسن کو ایک مختصر ای میل لکھی تھی جس میں پرنس ہیری کی جانب سے مس واٹسن کو ایک نجی ملاقات کی دعوت دی گئی تھی۔ اگرچہ اس ملاقات میں شہزادہ ہیری اور ایما واٹسن تنہا نہیں تھے بلکہ شہزادے کے چند قریبی ساتھی بھی موجود تھے اور اس ملاقات کو دوستوں کی ایک ہلکی پھلکی پارٹی میں تبدیل کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری چاہتے تھے کہ ایما واٹسن شاہی ادب و آداب کے خیال سے زیادہ پریشان نا ہوں اور خود کو آرام دہ محسوس کریں اسی لیے ملاقات میں دوستوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے بعد شہزادہ ہیری اورایما واٹسن ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جاننے لگے ہیں ، شہزادہ ہیری کے ایما واٹسن کیساتھ تعلقات کی خبر کو برطانوی عوام کی جانب سے خاصی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔


Post a Comment

 
Top